• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشورہ کے اجتماعات اور عوام کے تحفظ کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا ، شہریار آفریدی

اسلا م آباد( خصوصی نامہ نگار)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ عاشورہ کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے، نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ بدھ کو عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر وزارت داخلہ نے عاشورہ کے اجتماعات اور عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ وزارت داخلہ ملک میں امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے تمام ریاستی اداروں اور وفاقی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔
تازہ ترین