احمد آباد........مودی سرکار ڈیجیٹل انڈیا کے دعوے کرتی دکھائی دیتی ہے ، اس کے برعکس ریاست گجرات کے ایک گاؤں میں غیر شادی شدہ خواتین کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بھارتی ریاست گجرات کے تجارتی مرکز احمد آباد سے 100کلومیٹر دور سورج گائوں میںمقامی پنچائت نے غیر شادی شدہ خواتین کے موبائل فون استعمال کرنے یا رکھنے پر 2100 روپے جرمانہ عائدکرنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ خلاف ورزی کی خبر دینے والے کو 200 روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیاہے ۔
ذرائع کے مطابق گاؤں کے سرپنج دیوشی وانکر کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو موبائل فون کی کیا ضرورت ہے؟، جبکہ ہمارے جیسے متوسط طبقے کیلئے انٹرنیٹ کا استعمال وقت اور پیسے کازیاں ہے ۔
فیصلے میں اتنی رعایت ضرور دی گئی ہے کہ اگر کوئی رشتہ دار کسی لڑکی سے بات کرنا چاہے تو اس کے والدین اپنے فون پر بات کرواسکتے ہیں ۔