• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی رہائی حق کی فتح ہے ، وحید احمد

پشاور( سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) پشاور کینٹ کے صدر حاجی وحید احمدنے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے نواز شریف اور ان کے خاندان کا رہا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی صرف خالی خولی نعروں کی جماعت ہے نواز شریف کے خلاف نہ تو ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں اور نہ ان کی باتوں اور دعوئوں میں کوئی سچائی ہے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ دور میں گرفتار ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نئے پاکستان میں رہائی سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر ان پر لگائے گئے الزامات سچ ہوتے تو آج نواز شریف اس طرح رہا نہ ہو سکتے اللہ حق اور انصاف کا ساتھ دیتا ہے پی ٹی آئی والوںنے جس کا ووٹ چوری کیا ہے وہ اب آزاد ہوگیا ہے۔
تازہ ترین