• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ اسحاق صابر کو مسلم کانفرنس برطانیہ کا کنوینر نامزد کرنا خوش آئند ہے

الندن (آصف محمود براہٹلوی) راجہ اسحاق صابر کو مسلم کانفرنس برطانیہ کا کنوینر نامزد کرنا خوش آئند ہے، راجہ اسحاق صابر کی قیادت اور بشیر رٹوی کی سرپرستی میں مسلم کانفرنس برطانیہ ایک بھرپور قوت بن کر میدان عمل میں موجود ہے۔ راجہ اسحاق صابر زیرک سیاست دان اور سیاسی طور پر مضبوط اعصاب کے مالک شخصیت ہیں ۔ان کی قیادت میں جماعت ایک نئی جدت کے ساتھ میدان عمل کردار ادا کرے گی۔ مسلم کانفرنس راجہ اسحاق صابر کی قیادت میں مزید مضبوط ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار بزرگ رہنما عبدالخالق قادری، راجہ ذوالقرنین خان، لالا علی اصغر، ملک ساجد حسین، سردار شکیل احمد ایڈووکیٹ، راجہ ظفراللہ خان، چوہدری زیارت حسین، راجہ اسحاق خان، راجہ ریاض بڑالوی، سردار سہراب خان، فردوس بیگ، چوہدری اشفاق، راجہ اعجاز، سردار ارشد، راجہ یعقوب خان، ملک آزاد نکیالوی، جاوید عباسی، چوہدری یونس، سردار شاہد چغتائی، ساجد عباسی، میاں غلام رسول، کامران عابد بخاری، چوہدری جاوید، کونسلر فاضل حسین، چوہدری عظیم، کونسلر عظیم، سید اظہر گیلانی، راجہ اویس رشید، سردار نعیم ، فخرالنسا، راجہ علی شاہنواز، راجہ نوید منگا، راجہ عباس، ظریف عباسی، راجہ رؤف، سردار قیصر عباسی، ذولکفل نوابی، سردار امجد عباسی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔
تازہ ترین