• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شینزو آبے ایک بار پھر اپنی سیاسی جماعت کے سربراہ منتخب،طویل مدت تک جاپانی وزیر اعظم رہنے کی راہ ہموار

ٹوکیو (اے پی پی) جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے ایک مرتبہ پھر اپنی سیاسی پارٹی کے سربراہ منتخب کر لئے گئے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کے دن ٹوکیو میں لبرل ڈٰیموکریٹک پارٹی کی رائے شماری میں 63 سالہ سیاستدان شنزوآبے نے 553 پارٹی ممبران کی حمایت حاصل کی جبکہ 254 نے ان کی مخالفت کی۔ اس کامیابی کی بدولت شنزوآبے کے آئینی اصلاحات کے خواب کو تعبیر مل سکتی ہے۔ شینزو آبے کی اب جاپان کے طویل ترین وزیراعظم بننے کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے۔
تازہ ترین