• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری، تعلقہ اسپتال میں دوا ئوں کا فنڈ دیگر اسپتالوں سے کم ہے، ایم ایس

ڈگری(نامہ نگار ) صوبائی وزیر صحت عذرا پیچیو کی خصوصی ہدایت پر رکن صوبائی اسمبلی میر طارق تالپور نے تعلقہ اہسپتال ڈگری کا دورہ. اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر طارق خان تالپور نے اہسپتال کے مختلف وارڈز اور بے نظیر بھٹو ڈ ا ئلسز سینٹر کا بھی معا ئنہ کیا ،میر طارق تالپور نے ٹراما سینٹر کے حوالے سے خصوصی معلومات ھا صل کیں . ایم ایس تعلقہ ڈگری ڈاکٹر انورالدین کتھری نے طارق تالپور کو در پیش مسائل کی نشاندہی کی۔ اور میر طارق خان تالپور کو بتایا کہ ڈگری اہسپتال میں میڈیسن کا فنڈ سندھ کے دیگر تعلقہ ا سپتالوں سے کم ہے ـ جبکہ ہسپتال کو سرجن، کان ، ناک کے ڈاکٹر، پتھالوجسٹ، ہڈیوں سینہ کے اسپشلسٹ کی اشد ضرورت ہے۔ جبکہ ڈینٹل وارڈ کی مشین بھی کافی پرانی ہوچکی ہے ۔ساتھ ہی اہسپتال کی عمارت کو مرمت کی اشدضرورت ہے. اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر طارق خان تالپور نے کہا کہ سندھ کے تمام ایم پی ایز کو خصوصی ہدایت ہے کہ اپنے علاقے میں اہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز دیں۔ اور اسپتالوں کے دورے کریں۔ اس موقع پر تمام مسائل پر صوبائی وزیر صحت سے بات کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے ایم ایس ڈگری کو خصوصی تاکید کی کہ تعلقہ اہسپتال میں کسی صورت بھی ڈیوٹی چور ڈاکٹر قبول نہیں کئے جا ئیں گئے۔ تعلقہ اہسپتال میں کسی بھی طرح کی سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی۔ اور نہ ہی برداشت کی جائے گی۔

تازہ ترین