• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کی نا قص کا ر کر دگی : عز اداروں کو مشکلا ت کا سامنا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جعفر یہ الا ئنس پاکستان ضلع حیدرآباد کے رہنماؤں سید شیر علی شاہ کا ظمی‘سید شمیم نقو ی‘ساجد علی انصاری‘ سید ظفر عبا س نقوی‘ سکندر علی بلیدی‘ سید ر ضا شاہ اور دیگر نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحر ام میں واسا کی نا قص کا ر کر دگی کی وجہ سے عز اداروں کو جن مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ ا ہے اِس سے قبل کبھی بھی ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عین مجا لس کے وقت مجا لس کے مقام کے قریب گند ے پا نی کا جمع ہو جا نا اور ما تمی جلو س کی گذ ر گا ہو ں میں پا نی جمع رہنا واسا کی نا اہلی کا منہ بو لتا ثبوت ہے جبکہ ایم ڈی واسا فون کر نے پر ایک ہی جو اب دیتے ہیں کہ میں معلو ما ت کرواتا ہوں مگر نتیجہ ہمیشہ کی طر ح بے نتیجہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدم گا ہ مو لیٰ علی‘ گل شاہ بخا ری گاڑی کھاتہ‘ حسین آباد‘ تا لا ب نمبر تین اور شہر کے دیگر علا قوں میں گندا پا نی جمع رہنا معمو ل بن چکا ہے۔
تازہ ترین