• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عاشور پر شہر کے تمام پارکس بند ہوں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے یوم عاشور پر شہر کے تمام پارک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق پی ایچ اے انتظامیہ 9 اور10 محرم الحرام پر پارکوں بند رکھے گی ، پارکوں کے باہر سکیورٹی اہلکار موجود رہیں گے ، مالی ویگر عملے کو چھٹیاں دے دی جائیں گی، اس ضمن میں پی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوم عاشور کے دنوں میں عوام پارکوں کا رخ نہیں کریں گے، پارکوں میں سکیورٹی کے خطرات ہمیشہ رہتے ہیں ، اسی وجہ سے ملتان کے تمام چھوٹے بڑے پارک بند رکھے جائیں گے، علاوہ ازیں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے یوم عاشور کے موقع پر پارکوں اور میٹروروٹ پر ملازمین کی خصوصی ڈیوٹیاں لگادی ہیں، معلوم ہوا ہے کہ پی ایچ اے انتظامیہ نے یوم عاشور کے موقع پر شہر کے تما م پارک بند رکھتے ہوئے سکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں تاکہ پارک میں موجود املاک کی حفاظت کی جا سکے ،علاوہ ازیں میٹرو روٹ پر پودوں کی حفاظت اور ان کو پانی دینےکے لئے مالیوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جنہوں نے کام شروع کر دیا ہے ۔
تازہ ترین