کراچی میں نادرا کے ایک ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانیوں کو اب پاکستان اورنج کارڈ( POC) کی ضرور ت نہیں ،پی او سی پر پابندی 2013میں عائد کی گئی تھی ،لیکن چند مہینوں سے اب پابندی ختم کردی گئی ہے ۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ نادرا جو کہ ہر پاکستانی کی تمام تر تفصیلات کا ریکارڈ محفوظ رکھتا ہے، NICOP(national identity card for overseas Pakistanis ) اور پی او سی میں فرق ہے ۔ NICOPان پاکستانیوں کو جاری کیا جاتاہے جو کہ اصل میں پاکستانی تھے، لیکن بعدمیں پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کردیتے ہیں ۔دوسرے ممالک میں جہاں وہ مقیم ہیں، انہیں وطن واپس آنے پر ویزا جاری کروانا پڑتاہے، لیکن NICOPکے ہوتے ہوئے ویزے کی ضرور ت نہیں۔
انہوں نےمزید وضاحت کی کہ وہ پاکستانی جو کہ سعودیہ میں برسوںسے آباد ہیں اور سعودی شہریت حاصل کرلی، انہیں اب پی او سی کی ضرور ت نہیں، یہ پابندی اٹھا لی گئی ہے، اس کی فیس پاکستانی روپے 16,500ہے ۔معلومات نادرا آن لائن سے حاصل کی جاسکتی ہیں، ایک اور بات کہی گئی کہ شوہر یا بیوی میں سے کوئی ایک بھی پاکستانی ہے ۔وہ پی او سی جاری کرواسکتا ہے، بشرطیکہ ان کی شادی کو کم ازکم پانچ سال پورے ہوگئے ہوں۔ حکومت کے اس اقدام سے بڑی تعداد میں پاکستانی فائدہ اٹھا سکیں گے،وہ اپنے ملک آسانی سے آجا سکتے ہیں، آن لائن پر پی او سی میں تبدیلی بھی لائی جاسکتی ہے۔پی او سی کی تاریخ ختم ہونے پر نیا کارڈ آن لائن حاصل کیا جاسکتا ہے، وہ پاکستانی جو دوہری شہریت رکھتے ہوں اور ویزا یا پرمٹ پر بیرون ملک نوکری پر ہوں ۔انہیں این او سی جاری کیا جائے گا، لیکن انہیں قومی شناختی کارڈ NICیا NICOPحاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔
رپورٹ:…ش۔ن،(سعودی عرب)