• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ اور گردو نواح میں شدید بارشیں

گوجرانوالہ شہر اور گردو نواح میں بارش شروع ہو گئی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے 22سے 24ستمبر تک شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ مغربی خلیج بنگال پر ہوا کا کم دباؤشدت اختیار کرنے کےبعد شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے جس کےنتیجے میں22ستمبر سے ستلج ،راوی اور چناب کے بالائی حصوں کے ساتھ گوجرانولہ ڈویژن میں شدید بارش کا امکان ہے.

23ستمبر سے دریائے جہلم کے بالائی علاقوں اور لاہورڈویژن سمیت کہیں کہیں موسلادھاربارش ہو گی ۔

فلڈ فور کاسٹنگ حکام کے مطابق دریائے ستلج اورراوی میں سیلاب کا انحصار بھارتی ڈیموں سے پانی کے اخراج پر ہوگا تاہم بارشوں کے نتیجے میں دریائے چناب میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ چناب اورراوی سے ملحقہ برساتی نالوں میں بھی طغیانی آ سکتی ہے جبکہ دریائے جہلم کےبہاؤ میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

تازہ ترین