• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیم کی ناقص کار کردگی پر ہیڈ کوچ مستعفی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ، اپنا استعفیٰ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھیج دیا جبکہ پی ایچ ایف نے استعفیٰ سے لاعلمی کا اظہار کردیا ۔ ہفتے کوقومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنس نے ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھیج دیا ہے ۔ رولنٹ کو رواں سال پاکستان ہاکی ٹیم کا دو سال کے لئے ہیڈکوچ مقرر کیا گیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک اور ایشیائی ٹیم سے بھاری معاوضے پر معاہدہ کر لیا ہے۔ اپنے استعفے میں موقف اپنایا ہے کہ پی ایچ ایف میری توقعات کے مطابق ماحول فراہم نہیں کررہی تھی ۔
تازہ ترین