وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت 27ستمبر کو وزرائے خارجہ ملاقات پر راضی ہواتھا،آمادگی کے بعد ملاقات منسوخی سمجھ سے بالاتر ہے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ سےتعلقات میں بہتری کے لیے ملاقات کرناچاہتےتھے،ہم نے کوئی ایسی زبان استعمال نہ کی جو سفارتی نہ ہولیکن بھارتی وزارت خار جہ کا رویہ افسوسناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اورعرب امارات سےپاکستان کا اعلیٰ سطح کارابطہ نہیں تھا،ان ممالک کے وزرائے خارجہ کو خطوط لکھے، طےپایا کہ ہم انگیج رہیں گےجبکہ ہم پیسے مانگنے نہیں گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دورہ سعودی عرب فائدے مند رہا،سعودی ولی عہدسےنیویارک میں سائیڈ لائن ملاقات ہوگی جبکہ عرب امارات کے وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گےتاہم ایرانی وزیر خارجہ سے تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔