• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب ملک کی تعریف کے دوران غلطی پر ماورا حسین مذاق کا نشانہ بن گئیں

کراچی(ایجنسیاں) نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی تعریف کرنے پر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔پاکستان نے ایشیا کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دی جس میں پاکستانی بلے باز شعیب ملک بہترین کھیل پیش کرنے پرمین آف دی میچ قرار پائے۔ شعیب ملک کی عمدہ پرفارمنس پر جہاں کرکٹ شائقین نے انہیں سراہا وہیں اداکارہ ماورا حسین نے بھی ان کی تعریف میں ٹوئٹ کیا۔تاہم ماورا حسین سے ایک غلطی ہوگئی انہوں نے ایشیا کپ 2018کے بجائے ایشین گیمز 2018کا ہیش ٹیگ استعمال کرلیا۔ ان کی اس غلطی پر سوشل میڈیا صارفین نے ماورا کو مذاق کا نشانہ بنایا کیوں کہ ایشین گیمز میں کرکٹ کا میچ شامل ہی نہیں ہوتا۔
تازہ ترین