• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر :بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھپکیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھپکیوں کیخلاف سکھر میں بچے بھی سڑکوں پر نکل آئے، بچہ یونین کی جانب سے مسعود بندھانی کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں شامل بچوں نے بھارتی پرچم کو نذر آتش کرکے نعرے بازی کی۔ جبکہ جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی اصلاح الدین شیخ کی قیادت میں جناح چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے بھارتی پرچم اور بھارتی آرمی چیف کا پتلا نذر آتش کیا۔ مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ بھارت دنیا کا امن خراب کرنا چاہتا ہے، مگر وہ کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ رہے، بھارتی فوج 1965ء کی جنگ یاد کرے کہ کس طرح اس کی اینٹ سے اینٹ بجائی تھی، اب بھی اگر بھارت نے جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائیگا، بھارت نے پاکستان کیخلاف میلی آنکھ سے دیکھا تو بھارتیوں کا سارا غرور خاک میں ملادینگے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملکی سالمیت، دفاع، استحکام کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
تازہ ترین