• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: لڑکے سے زیادتی کرنے والا ایک ملزم گرفتار

سکھر (بیورو رپورٹ) پرانا سکھر میں 10سالہ لڑکے کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، لڑکے کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائیگی۔ تھانہ سی سیکشن میں متاثرہ 10سالہ لڑکے حب علی کی خالہ نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کے بھانجے کے ساتھ 2ملزمان نے زیادتی کی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس پارٹی تشکیل دی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایات دیتے ہوئے متاثرہ خاندان کو ہرممکن تعاون اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین