• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ادوایات کا بے جا استعمال انسان کیلئے مضر صحت بن جاتا ہے۔ ہمارے ہاں اکثر ڈاکٹر روزمرہ امراض میں ان دواؤں کے تجویز کرنے کو شفا بخشی کا آسان طریقہ سمجھتے ہیں جبکہ دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں اینٹی بائیوٹک دوائیں بہت محتاط طور پر استعمال کرائی جاتی ہیں۔ وائرل انفیکشن سے ہونے والے امراض ماحول کی آلودگی، غیر صاف پانی کے استعمال، آبادیوں میں کوڑے کرکٹ کی صفائی کا بندوبست نہ ہونے جیسے اسباب سے پھیلتے ہیں۔ مریض اور معالج دونوں یہ سمجھتے ہیں کہ اینٹی بائیوٹک دوا سے ہر قسم کے زہریلے اثرات کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس مشق کا ایک نہایت خطرناک نتیجہ یہ برآمد ہو رہا ہے کہ جراثیمی بیماریوں کیخلاف ان ادویات کی مزاحمت کمزور پڑتی جا رہی ہے۔ حکومتوں کو اس تشویشناک صورت حال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اینٹی بائیوٹک استعمال کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام کرنی چاہئے۔ (حیدر ارشد)
haiderarshad@hotmail.com
تازہ ترین