• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوںکےمختلف کیٹیگریز کےاساتذہ کو ترقی دینے کا فیصلہ

پشاور(جنرل رپورٹر) پشاور کے سرکاری سکولوں میں تعینات مختلف کیٹیگریز کے اساتذہ کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس 3اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس پشاورمیل کی جانب سے پشاور کے تمام سکولوں کے پرنسپلز اور ہیڈماسٹرز کوجاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پی ای ٹی، ڈی ایم، سی ٹی، اے ٹی، ٹی ٹی اور ایس سی ٹی کی اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے ان کی دستاویزات اور دیگر تفصیلات 30 ستمبر سے قبل ڈی ای او آفس پشاور بھجوائی جائیں تاکہ 3 اکتوبر کو منعقد ہونے والی ڈی پی سی میں ان کے کیسز پر غور کیاجاسکے۔ محکمہ تعلیم کے ایکٹنگ ڈائریکٹر فریدخٹک اجلاس کی صدارت کرینگے جس میں دیگر متعلقہ اساتذہ بھی شرکت کرینگے۔
تازہ ترین