• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بکاخیل ٹی ڈی پیز کیمپ سکول،600 طلباء میں کتا بیں وبیگ تقسیم

پشاور(سٹی رپورٹر) بکاخیل ٹی ڈی پیز کیمپ ہا ئی سکول میں ایف ڈی ایم اے کی طرف سے 600سے زائد طلباء کو مفت کتب اور بیگ دیئےگئے ۔ ایف ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل محمود اسلم وزیر نے اس موقع پر بتا یا کہ بے گھر قبائلی عوام کو ضروریات زندگی کی فراہمی کیساتھ ساتھ معیاری تعلیم بھی اتنی ہی ضروری ہے ۔ انہوں نے کیمپ میں ایف ڈی ایم اے کے ذمہ داروں کو سختی سے تاکید کی کہ وہ کیمپ میں موجود تمام بچوں کی تعلیم و تربیت اور اساتذہ کی حاضری پر بھی نظر رکھیں تا کہ بچوں کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو ۔
تازہ ترین