• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت پوری ہونی چاہئے: نذربھٹی،سلیم بھا بھہ

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) یونین کونسل نمبر 7کے چیئرمین ملک نذر محمد بھٹی اور وائس چیئرمین ملک سلیم بھا بھہ نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت پوری ہونی چاہئے۔ تبدیلی لانی ہے تو ووٹر کیلئے بھی تعلیمی معیار ہونا چاہئے ایک پڑھے لکھے اور ان پڑھ کے ووٹ کی قیمت ایک نہیں ہونی چاہئے۔چیئرمین کو الیکشن جیتنے کے بعد انتقامی کاروائی نہیں ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ نظام اچھا ہے مگر اس پر عمل نہیں کیا جاتا قانون بنانا آسان ہے مگر اس پر عمل نہیں ہوتا۔عمل کرکے اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
تازہ ترین