• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے والے اپنے ملک کو سنبھالیں:مرزا ارشد القادری

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر )بھارتی آرمی چیف کی پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکی بھارتی جنگی جنون کی عکاسی کرتی ہے۔پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے والے اپنے ملک کو سنبھالیں جہاں کسی بھی وقت مزید کئی پاکستان جنم لے سکتے ہیں ۔ستر فیصد بھارتی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔جن کے پاس روٹی،کپڑا ،مکان ،پینے کا پانی تک میسر نہیں ۔ان خیالات کا اظہارضلعی صدر سنی تحریک ملتا ن مرزا محمد ارشد القادری نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینگے۔
تازہ ترین