کو ئٹہ(سٹاف رپورٹر) جان محمد روڈ پر نامعلوم افراد نے روزنامہ جنگ کو ئٹہ کے سینئر رپورٹر کے گھر کا صفایا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر نسیم حمید یو سف زئی جو اپنی فیملی کے ہمراہ ان دنوں کراچی میں ہیں ان کے گھر جا ن محمد روڈ سے نامعلوم افرادنے تالے توڑ کر زیورات، لاکھوں روپے کی نقد اور پرائز بانڈز چرا لئے ۔گزشتہ روز نسیم حمید کا بڑا بیٹا حمزہ یوسف زئی کراچی سے کوئٹہ آیا اور واقعے کی اطلاع پولیس کو دی جس پر ڈی ایس پی پشتون آباد عامر پیٹر۔ایس ایچ او انڈسٹریل عاشق خٹک،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اظہر شاہ اور کرائم برانچ کی ٹیم کے ہمراہ نے موقعے پر پہنچے اورگھر کامکمل معائنہ کر کے فنگر پرنٹ لئے اور مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔