• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی اورپولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ہر پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ 14اکتوبر کو ملک بھرمیں قومی اسمبلی کے 11 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 25 حلقوں میں ضمنی انتخا با ت ہو رہے ہیں۔تفصیل کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن کے بیرونی اطراف چار ، چار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے جو کہ دن اور رات کے اوقات میں ریکا رڈ نگ کرنے کی صلاحیت کے حامل ہو ں گے۔ علاوہ ازیں سکیورٹی کیمروں میں پانچ دن تک کے ڈیٹا کا بیک اپ موجود رہے گا اور اس دوران سکیورٹی سرویلنس کے لئے انہیں فور جی انٹرنیٹ کنکشن سے منسلک رکھا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کیمروں کی تنصیب اور فوجی اہلکاروں کی آمدورفت کے سلسلہ میں گاڑیوں کا بندو بست کرنے کے لئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تازہ ترین