• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کسی کباڑیے کی دکان نہیں ،مریم اورنگزیب کا ردعمل

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت پاکستان کسی کباڑیے کی دکان نہیں ۔

فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری املاک کو لیزیا کرایے پر نہیں دیا جاسکتا ، حکومت کوئی جامع منصوبہ پیش کرے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم ہاؤس کی 9 بھینسوں اور گاڑیوں کا حساب دے، سرکاری ملازمین کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے ۔

تازہ ترین