ملتان ......ملتان میں سینڈ فلائی سے متاثرہ مزید دو کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے ۔ ملتان میں اندرون شہر کے علاقوں سمیت رنگیل پور میں سینڈ فلائی ( مکھی ) آج کل تیزی سے مختلف افراد کو کاٹ کر جلدی امراض میں مبتلا کر رہی ہے ۔
ڈاکٹرز کے مطابق سینڈ فلائی جسے کاٹتی ہے اس کے جسم میں لیشمینا جراثیم کو داخل کرتی ہے جو لیشمینی ایسز بیماری کو جنم دیتی ہے جو متاثرہ شخص کے جسم پر پہلے پھوڑا بناتی ہے اور پھر جلدی بیماری کی شکل اختیار کر جاتی ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق جن علاقوں میں یہ مکھی پائی جاتی ہے وہاں اسپرے کروایا گیا ہے جبکہ ملتان کے سول اسپتال میں اس کی ویکسئیسن ( گلوکون ٹائن انجکشن ) بھی مریضوں کو مفت لگایا جا رہا ہے ۔
متاثرہ مریضوں کی ویکسئین کا عمل 2 سے 3 ہفتے تک جاری رہتا ہے ۔ اس وقت ملتان میں سینڈ فلائی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 ہو چکی ہے ۔