• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوسٹ گارڈ زکی کارروائی ،پک اپ سے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کوسٹ گارڈ نے گھارو کے قریب پک اپ سے بھاری تعداد میں گٹکا برآمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ نے گھارو روڈ پر دوران چیکنگ ڈبل کیبن پک اپ کی تلاشی کے دوران ڈرائیور سعید خان سمیت چار افراد کو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا، کوسٹ گارڈ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے اور حراست میں لئے جانے والے افراد سے پوچھ گچھ ہورہی ہے۔
تازہ ترین