• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل کی ترسیل پر پابندی سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا،مرکزی انجمن تاجران آل بلوچستان

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران آل بلوچستان کااجلاس زیر صدارت سردار نصر الدین اچکزئی ہوا جس میں پریس سیکرٹری سید صبور آغا، جنرل سیکرٹری سید طارق آغا سمیت مختلف اضلاع کے ذمہ داران نے شرکت کی جس میں گلبدین، عبدالعلی، محمودخان، دستگیر بنگلزئی، سلام جان، عبدالستار کاکڑ،عبدالعزیز، حاجی ساز الدین، ودود خان خلجی نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران آل بلوچستان کے صدر سردار نصر الدین خان اچکزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت ایرانی تیل کی چھوٹی گاڑیوں میں ترسیل پر پابندی سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا صوبہ پسماندہ ہے یہاں کوئی لوکل صنعت نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام کثیر تعداد میں بے روزگار ہیں جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے لئے کوئی روزگار پیدا کیا جس پر صوبائی حکومت نے روزگار کے دروازے بند کردیئے ہیں انہوں نے کہا کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ چھوٹی گاڑیوں پر ایرانی تیل سے روزگار حاصل کرتے ہیں جن کی بندش سے ہزاروں لوگوں کا روزگاربند ہورہاہے ۔
تازہ ترین