• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کیسکوکے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے سلسلے میں 25 ستمبر کو سریاب گرڈ اسٹیشن کے ہزارہ ٹاؤن ، کرانی ، اولڈ لیاقت بازار ، جان محمدروڈ ، انڈسٹریل اور چلتن فیڈروں سے صبح 7 تا صبح 10بجے ، اسی گرڈ کے جوائنٹ روڈ فیڈر سے صبح 10 سے 12 بجے تک ، کوئٹہ سٹی گرڈ کے جناح روڈ ، سریاب گرڈ کے فیڈرز سے 11 تا 2 بجے دن نیز شیخ ماندہ گرڈ کے ویسٹرن بائی پاس فیڈر سے 12 تا دوپہر 2 بجے بجلی بند ہوگی ، اسی روز انڈسٹریل گرڈ کے شاہنواز ، اولڈمیاں غنڈی فیڈرز سے 12 سے سہ پہر 3 بجے تک ، کوئٹہ سٹی گرڈ کے پی ٹی وی اور ملک پلانٹ فیڈرز سے دن ایک تا شام چار بجے جبکہ سریاب گرڈ کے انڈسٹریل اور انڈسٹریل گرڈ کے شموزئی فیڈروں سے دوپہر 2 سے شام 6 بجے تک بجلی بند رہے گی ، صحبت پور گرڈسٹیشن سے بھی صبح 9 تا دوپہر 2 بجے بجلی بند ہوگی ، 26 ستمبر کو سریاب گرڈ کے اولڈ لیاقت بازار فیڈر سے صبح 10 سے 12 بجے تک ، انڈسٹریل گرڈ کے سیٹلائٹ ٹاؤن ایکسپریس فیڈر سے صبح 10 بجے تا ایک بجے دن نیز سٹی گرڈ کے ملک پلانٹ فیڈر سے 12 سے دوپہر 2 بجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈ کے جبل نور ، شاہنواز فیڈرز سے ایک سے سہ پہر 3 بجے تک اور انڈسٹریل گرڈ کے نیو میاں غنڈی فیڈر سے 12 تا شام 4 بجے اسی روز گنداخہ گرڈ سے صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک جبکہ دالبندین اور چاغی گرڈ سٹیشنوں سے 25 اور 26 ستمبر کو روزانہ12 بجے سے شام 5 بجے تکبجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
تازہ ترین