• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے نے ریالٹو چوک سے منسلک گرین بیلٹ کو کچرے سے پاک کردیا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی نے ریالٹو چوک میں مری روڈ سے منسلک گرین بیلٹ کو ایک مرتبہ کچرے وغیرہ سے پاک کر دیا ہے مگر اسی گرین بیلٹ میں قبضہ کو ختم نہیں کرایا جاسکا ہے ، یہاں پر پی ایچ اے کی طرف سے گرین بیلٹ میٹرو پراجیکٹ شروع ہونے سے پہلے بنائی گئی تھی مگر بعد میں یہاں پر سائیٹ آفس کے قیام کی وجہ سے گرین بیلٹ کو ختم کر دیا گیا تھا مگر میٹرو پراجیکٹ کے مکمل ہونے کے بعد دوبارہ یہاں پر پودے اور گھاس غیرہ لگائی گئی تھی ، حال ہی میں یہاں پر لئی سے نکالا جانے والا اور شہریوں کی طرف سے بلڈنگ میٹریل اور کچرا وغیرہ پھینک کر اس گرین بیلٹ کو ایک مرتبہ پھرتباہ کر دیا گیا تھا اب پی ایچ اے کی طرف سے دوبارہ اس کی صفائی کروا دی گئی ہے۔
تازہ ترین