• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ایم سی میں الوداعی تقریب کا اہتمام

پشاور(جنرل رپورٹر)حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے سپرنٹنڈنٹ پرویز خان کی ریٹائرمنٹ پرہسپتال میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹرشہزاد اکبر، ہسپتال کے ا یڈ منسٹریشن سٹاف کے علاوہ دیگر ملازمین اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ تقریب میں مقررین نے پرویز خان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سپتال میں بحیثیت سپرنٹنڈنٹ خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے اپنے فرائض بخوبی ادا کیے۔ہسپتال ڈائریکٹرڈاکٹر شہزاد اکبر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خان کی لگن کی وجہ سے ایچ ایم سی پر چیس اینڈپروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بہتر کارکردگی کی بنیاد پرپورے خیبرپختونخوا میں پروکیورمنٹ ایوارڈ سے نوازہ گیاجو کہ ایچ ایم سی کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ایچ ایم سی کو انکی کمی محسوس ہو گی۔ تقریب کے اختتام پر ہسپتال ڈائریکٹر نے پرویز خان کو بہترین خدمات پر شیلڈ بھی پیش کیا۔
تازہ ترین