گوجرانوالہ.......گوجرانوالہ میں پتنگ بازی روکنے کے لیے ڈی سی او نے ضلع بھر میں ایمر جنسی نافذ کر دی ہے ایمر جنسی کے نفاذ کے بعد سی پی او آفس میں فوری طور پر کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی او عامر جان کی ہدایت پر محکمہ پولیس کی ایک سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو پتنگ بازی میں ملوث افراد کے ساتھ ساتھ پتنگ فروشوں کے خلاف بھی چھاپہ مار کاروائیاں کریں گی ۔
ایمرجنسی کے نفاذ سے آگاہی کے لیے مساجد میں اعلانات کروانے کاسلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او نے مزید کہا کہ شہر میں کم عمر بچوں کو پتنگ بازی سے روکنے کیلیے ممبران اسمبلی اور نو منتخب چئیر مین یونین کونسلز کی خدمات بھی لی جا رہی ہیںجو اپنے اپنے حلقہ جات میں پتنگ بازی سے متعلق قانون سازی سے لوگوں کو آگاہ کریں گے ۔