• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کیخلاف بھی آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )قوومی احتساب بیورو نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کردی، نیب کی تحقیقات میں ان کے صاحبزادے اور داماد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب سکھر نے مختلف اداروں سے خورشید شاہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں جب کہ انکوائری میں ان کے صاحبزادے اور داماد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال میں نیب میں پیپلز پارٹی کے کئی وزرا کے خلاف انکوائری کا آغاز ہوا جو تاحال تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر ضیاء لنجار، منظور وسان، اعجاز جاکھرانی، نواب وسان، رؤف کھوسو، سہراب سرکی، سہیل انور سیال اور ستار راجپر کے خلاف تحقیقات بھی 2 سال سے مکمل نہیں ہوسکی۔
تازہ ترین