• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن میں شاہ محمود کا ہوائی جہاز کے بجائے ٹرین میں سفر، علی جہانگیر صدیقی اور ملیحہ لودھی سے میٹنگ بھی کرتے رہے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان کی جانب سےسادگی اورکفایت شعاری کے ویژن کو وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےامریکا میں بھی پیشِ نظر رکھا۔ پیرکو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایشین کانفرنس میں شرکت کے لئے ہوائی جہاز کی بجائے ٹرین پر گئے اور ٹرین میں سفر کے دوران شاہ محمود قریشی امریکا میں پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی اوراقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے ساتھ میٹنگ بھی کرتے رہے۔ واشنگٹن میں قیام کے دوران ماضی کی روایات کے برعکس پاکستانی سفارتخانے نے بھی لگژری گاڑیاں کرائے پر حاصل کرنے اور شاہانہ اخراجات کی بجائے کفایت شعاری سےکام لیا۔
تازہ ترین