وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی کویت کےنائب وزیراعظم شیخ صباح الخالدالحمدالصباح سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔
کویت کے نائب وزیر اعظم نے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر زور دیا جبکہ وزیر خارجہ کا زراعت،ایگروانڈسٹری اور فشریز کے شعبے میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا۔
کویت کے نائب وزیر اعظم شیخ صباح الخالدالحمدالصباح نے شاہ محمود قریشی کو کویت کے دورے کی دعوت دی جس کو وزیر خارجہ نے قبول کرلیا۔