• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیخلاف افغانستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا ءکپ کے سپر فور مرحلےکے 5 ویں میچ میں افغانستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ کےلئے افغانستان کے کپتان اصغرافغان اور مہندر سنگھ دھونی ٹاس کےلئے میدان میں اترے ۔

وکٹ کیپر اوربیٹسمین مہندر سنگھ دھونی 696 دن بعد کسی میچ میں بھارت کے لئے کپتانی کررہے ہیں ،یہ بطور کپتان ان کا 200واں ایک روزہ میچ ہے ۔

بھارت کی پاکستان کے خلاف گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔روہت شرما، شیکھردھون ، جسپریت بمرا، بھونیشورکمار، یزویندرچاہل آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

ان کی جگہ آج کی پلئنگ الیون میں لوکیش راہول ،امباتی رائیدو، منیش پانڈے، دنیش کارتک ، کیدار جادیو، رویندر جدیجا، دیپک چاہر،سدھارت کول،کلدیپ یادیو اور خلیل احمد شامل ہیں۔

اصغر خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی فائنل الیون میں محمد شہزاد، جاوید احمدی،رحمت شاہ ،حشمت اللہ شاہدی ،نجیب اللہ،محمد نبی،راشد خان،گلبدین نبی ،مجیب الرحمٰن اور آفتاب عالم شامل ہیں ۔

بھارت سپر فور کے دونوں میچز جیت کر پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم پاکستان اور بنگلادیش سے شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے ۔

ایونٹ میں افغانستان کی کارکردگی نے سب ہی کو متاثر کیا ہے ، گروپ میچ میں بنگلادیش اور سری لنکا کو بڑے مارجن سے ہرایا جبکہ پاکستان سے بہت اچھا مقابلہ کیا ۔

تازہ ترین