• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:کینال روڈ پر طلبہ کا دھرنا، 8 گھنٹے سے ٹریفک معطل

لاہور کے کینال روڈ پر طلبہ اور چنگچی رکشا ڈرائیوروں کے دھرنے جاری ہیں ،طلبہ کے دھرنے کو 8 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرگیا ۔

دھرنوں کے بعد کینال روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے جس کے بعد دونوں اطراف ٹریفک جام ہوگیا ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،شہری پریشان ہوگئے۔


کینال روڈ پر دھرنے پر بیٹھے طلبہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے لاہور کیمپس سے ڈگریاں نہ ملنے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔

دھرنے پر بیٹھے طلبہ و طالبات نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈگریاں جاری نہیں کی جارہیں ،تعلیمی سال ضائع ہورہا ہے ۔

دھرنے کو 8 گھنٹے گزرنے کے باوجود محکمہ تعلیم کا کوئی ذمہ دار یا ضلعی انتظامیہ میں سے کوئی بھی مذاکرات کےلئے نہیں آیا ۔

دوسری طرف یونیورسٹی پل پر چنگچی رکشا ڈرائیوروں نے دھرنا دے رکھا ہے جو ٹریفک پولیس کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔

تازہ ترین