• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن روکنے کیلئے نئی قانون سازی کرنا ہوگی، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کرپشن روکنے کےلئے نئی قانون سازی کرنا ہوگی ،ریاست کے تمام ادارے نیا عمرانی معاہدہ کریں۔

جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافیوں ارشد وحید چوہدری ، حافظ طاہر خلیل اور عاصم یٰسین کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جائےگی،خواہش ہےاپوزیشن لیڈرخودچیئرمین پی اےسی بنیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو سینیٹرز پارلیمانی کمیشن چاہتے ہیں وہ اپنی قیادت سے بات کریں جس نےقومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے قیام پہ اتفاق کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ سیاست دان کرپشن کریں تو یہ غداری کے مترداف ہے، وقت آ گیا ہے کہ نیا عمرانی معاہدہ ہو ۔

ان کا کہناتھاکہ خارجہ امورسمیت اہم پالیسیوں پہ نظر ثانی کی جائے،وزیراعظم عمران خان کے ایوان میں سوالوں کے جوابات دینے سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی ۔

تازہ ترین