• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ، نوید قمر کی شہباز شریف سے اہم امور پر مشاورت

پیپلز پارٹی کے رہنما ئوں خورشید شاہ اور نوید قمر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات کی اور کہا کہ سیاسی حکمت عملی کےتحت اپوزیشن کا مل بیٹھنا فائدہ مند ہوتا ہے۔

قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر سے پی پی رہنمائوں نےان کے چیمبر میں جاکر ملاقات کی ،اس موقع پر رانا ثنا اللہ ،خواجہ محمد آصف، سردار ایاز صادق اور رانا تنویر بھی موجود تھے ۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ شہبازشریف سے بجٹ اور خصوصی کمیٹی کی نامزدگی پر مشاورت کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں انتخابی دھاندلی کے حوالے کمیٹی کی نامزدگی پر بھی مشاورت کی اور طے پایا کہ کہ تجربہ کار لوگوں کو کمیٹی کے لیے نامزد کیا جائے ۔

خورشید شاہ نے کہا کہ شروع میں ہی وزرا ءاجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ، وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں شرکت کا دعویٰ کیا تھا۔

تازہ ترین