ملتان......پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی والے خفیہ مذاکرات کررہے ہیں کہ نیب کے دانت کیسے نکالے جائیں۔
ملتان میں میڈیا سے بات کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی واحد جماعت ہے جو اپنے اندر جمہوریت رائج کرچکی ہے، جبکہ میاں صاحب اور زرداری صاحب اپنے گرد طواف کرنے والوں اور منظور نظر افراد کو عہدے دیتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کو جو دھمکی دے رہی ہے اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں،نیب نے پنجاب کی طرف رخ کیا تو حکمران چلا اٹھے۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی نیب کے دانت نکالنے کےلئے خفیہ مذاکرات کررہے ہیں۔