کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دادو پولیس کےہاتھوں گرفتار دہشت گردنوید عرف شریف کا سانحہ صفوراسے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سانحہ صفورا کی تفتیش کرنے والے سی ٹی ڈی کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ ملزم سانحہ صفورا میں ملوث ٹیم کا سابقہ ممبر تھا اور اختلافات کے بعد اپنے سابقہ گروپ القاعدہ میں ہی کام کرتا رہا اور روپوش ہوگیا۔