• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات ممکن ہے، بھارتی ہائی کمشنر

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنر اجئے بساریا نے اشارتاً کہا ہے کہ کشیدگی اور پرانی بیان بازی سے پیچھے ہٹنے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ نیپال کی سفیر مس سیوا لمسال کی جانب سے اپنے قومی دن کی مناسبت سے دیے جانے والے استقبالیے کے موقع پر دی نیوز کے ساتھ مختصر بات چیت کے دوران اجئے بساریا نے افسوس کا اظہار کیا کہ جب بھی دونوں ملکوں کے درمیان بریک تھرو کا موقع سامنے آتا ہے تو بھارتی سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ پورے منظر نامے کو سبوتاژ کر دیتا ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اب تک نیو یارک میں ہیں اور امید کا دامن ہاتھ سے چھوڑنا نہیں چاہئے۔
تازہ ترین