ووہان، چین ( جنگ نیوز ) آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے ووہان ٹینس چیمپئن میں اینجلک کربر کو ہرادیا۔ انہوں نےکوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ کوسٹاریکا کی مونیکا پیوگ نے نمبر دو سیڈ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی ، میزبان ملک کی وینگ کوانگ نے داریا گیوریلووا کو 7-5 اور 6-2 سے مات دے کر کوارٹر فائنل تک پہنچنے والی پہلی چینی خاتون بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔