کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر زاینڈ سمال انڈسٹری کے انتخابات مکمل ہوگئے، انتخابات سال2018-19کے مطابق حاجی جمعہ خان صدر،طلعت محمود ملک سنیئرنائب صدراورمحمد ندیم خان نائب صدر منتخب ہوئے ہیں دریں اثنا گروپ چیئرمین و پیڑن ان چیف ولی محمد نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ تاجر برادری کے مسائل کے حل میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے۔