کراچی (جنگ نیوز) پی ٹی آئی کی ایم پی اے مومنہ باسط اور (ڈمی) شاہ محمود قریشی جمعرات کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان بنیں گے۔ شو کے دوران مومنہ باسط کا کہنا تھا کہ بچپن میں ابو کے کان پکڑے بغیر نیند نہیں آتی تھی۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ ”بلوری آنکھیں، مخروطی انگلیاں اور دلفریب ہنسی پر کوئی لُٹا تو کوئی پِٹا ہو گا؟۔ جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ میں لڑکوں سے خائف نہیں لیکن احتیاطاً ڈنڈا پاس رکھتی تھی۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات 11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔