اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاک کویت مشترکہ وزارتی کمیشن کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کے کویت کے ساتھ مضبوط سیاسی ومعاشی تعلقات ہیں اور دونوں ملک مشترکہ مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،کویت سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائے ،پاکستان معاشی اور تجارتی تعاون میں مزید فروغ کا خواہشمند ہے ،کویت سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی فائدہ اٹھائے، پاک کویت مشترکہ وزارتی کمیشن وزیر خزانہ اسد عمر اور کویت کے وزیر تجارت و صنعت خالد عبداللہ کی زیر صدارت ہوا۔