• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،مستونگ اورکانک میں گیس پریشر درست کیاجائے، بی این پی

کوئٹہ(پ ر)بی این پی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹرموسیٰ بلوچ ممبرمرکزی کمیٹی غلام نبی مری چیئرمین جاویدبلوچ حاجی فاروق شاہوانی اورثنااللہ قمبرانی نےجی ایم سوئی سدرن گیس سے ملاقات کرکے انہیں کوئٹہ‘ مستونگ اورکانک میں گیس سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے کہاکہ سریاب ہزارگنجی کیچی بیگ کمالو سبزل روڈ بروری سمیت مختلف علاقوں میں گیس پریشرنہ ہونے کے برابر ہے جس کے صارفین کو مشکلا ت کاسامنا ہے بعض علاقوں میں گیس نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ نئے گیس میٹر لگانے کا منصوبہ عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کریگا کانک میں گیس کی عدم دستیابی باعث تشویش ہے جہاں بلوں کی مد میں صرف میٹر رینٹ کی وصولی ہورہی ہے جس سے غریب صارفین کو مصائب کاسامنا ہے انہوںنے کہاکہ موسم سرما سے قبل سریاب ودیگر علاقوں میں جاری گیس منصوبوں کو مکمل اور نئی پائپ لائن بچھائی جائےجس پر جی ایم گیس کمپنی نے مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر وفد نے انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین