ملتان(سٹاف رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس مسائل کا گڑھ بن گیا ، زیادہ داخلوں کی وجہ سے کتابوں کی وقت پر ترسیل میں مشکلات کا سامان ہے حتی کہ اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ تک کتابیں موصول نہیں ہورہیں جبکہ انتظامیہ کا رویہ بھی ہتک آمیز ہے، مزید برآں ورکشاپس کے انعقاد کے دوران ناقص انتظامات اور دوران تفریح طلبا کوباہر نہیں جانے دیا جاتا جسکی وجہ سے طلبا کویونیورسٹی کی کینٹین سے غیر معیاری اور مہنگی اشیا خریدنی پڑتی ہیں ، بی ایڈ کے طلبا اور طالبات کو ریسر چ روپوزل بنے بنائے مہیا کئے جا رہے ہیں جسکی وجہ سے طلبا کی تحقیقی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیں، طلبا نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان شکایات کا نوٹس لیں اور ذمے داروں کے خلاف کارروئی کریں۔