• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھاندلی کے الزامات پر خورشید شاہ الیکشن ٹربیونل میں طلب

سکھر (بیورو رپورٹ) دھاندلی کے الزامات پر پی پی رہنما سید خورشید احمد شاہ کو الیکشن ٹربیونل نے طلب کر لیا۔ عام انتخابات میں این اے 206پر کامیاب ہونے والےسید خورشید شاہ اور پی ایس 23پر کامیاب ہونیوالے پی پی امیدوار سید اویس قادر شاہ کو 15اکتوبر کو طلب کرلیا۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں قائم اپیل ٹربیونل میں تحریک انصاف کے امیدوار طاہر حسین شاہ اور جی ڈی اے کے امیدوار محمد علی شیخ نے درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ خورشید احمد شاہ اور اویس قادر شاہ دھاندلی کے ذریعے کامیاب ہوئے ہیں، اپیل ٹربیونل نے سید خورشید احمد شاہ، سید اویس قادر شاہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے 15اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین