• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

میٹھا کھانا ہے یا نمکین، دونوں ذائقے ڈونٹس میں

ڈونٹس میٹھے اور نمکین دونوں طرح کے ہو سکتے ہیں۔ ممالک میں ڈونٹس بنانا اور کھانا بہت پسند کیا جاتا ہے۔یہ گھر پر بھی بنائے جاتے ہیں اور باہر سے بھی بنے بنائے خریدے جاتے ہیں۔پاکستان میں بھی ڈونٹس پسند کیے جاتے ہیں۔ہمارے ہاںبیکریوں پر طرح طرح کے مزیدار ڈونٹس کی تما م ورائٹی ملتی ہے اور لوگ اپنی پسند کے مطابق خریدتے ہیں۔ڈونٹس شام کی چائے کے ساتھ خوب ذائقہ دیتے ہیں۔چاکلیٹ ڈونٹ بچوں کو خاص پسند ہوتے ہیں۔مختلف ڈونٹس باآسانی گھروں میں بنائے جاسکتے ہیں۔مختلف ڈونٹس بنانے کی تراکیب توجہ فرمائیں۔

پوٹیٹو ڈونٹس

اجزاء۔

چکن۔ 2/1کلو

سبز مرچ۔ 5 عدد

پیاز۔ 1عدد

پودینہ۔ 10گرام

سبز دھنیا۔ 10گرام

نمک۔ حسبِ ذائقہ

زیرہ پاؤڈر۔ 1کھانے کا چمچ

لال مرچ (کُٹی ہوئی)۔ 1کھانے کاچمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر۔ 1چائے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر۔ 1/2 چائے کا چمچ

ادرک لہسن پیسٹ۔ 1کھانے کا چمچ

آلو۔ 1کلو

میدہ۔ 6کھانے کے چمچ

کارن فلور۔ 4کھانے کے چمچ

انڈے۔ 2عدد

بریڈ کرمز۔ حسبِ ضرورت

آئل۔ حسبِ ضرورت

ترکیب۔

  • ایک گرائینڈ ر لیں اور اس میں چکن ،سبز مرچ ، پیاز ،پودینہ ،سبز دھنیا ،نمک،زیرہ ،لال مر چ کُٹی ہوئی ،گرم مصالحہ پاؤڈر ،ہلدی پاؤڈر اورادرک لہسن پیسٹ ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کرلیں ۔
  • اب ایک بول میں اُبلے ہوئے آلو لیں اور اس میں گرائینڈ کیاہوا مکسچر ،میدہ ،کارن فلور اورانڈا ڈال کر ہاتھوں کی مدد سے اچھی طرح مکس کرلیں اور رکھ دیں ۔
  • اب تیار کیے ہوئے مکسچر کی گول ٹکیا ں بنا لیں اور درمیان میں انگلی برابر سوراخ کر کے ڈونٹس کی شکل بنا لیں ۔
  • اب تیار ڈونٹس کو انڈے میں ڈپ کریں اور بریڈ کرمز لگائیں ۔
  • اب ایک پین میں آئل لیں اور تیار ڈونٹس کو اس میں ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کرلیں ۔
  • آپکے مزیدار پوٹیٹو ڈونٹس تیار ہیں

کوکونٹ گلیزڈ ڈونٹ

اجزاء۔

میدہ۔ایک کلو

انڈے۔چار عدد

مکھن۔دو سو گرام

پاؤڈر کا دودھ۔سو گرام

نمک۔دو چائے کے چمچ

خمیر۔دو کھانے کے چمچ

کاسٹر شوگر۔سو گرام

گلیزڈ آئسنگ۔آدھا کپ

آئسنگ شوگر۔آدھا کپ

لال رنگ۔ایک چٹکی

ناریل۔آدھا کپ

ترکیب۔

میدے میں انڈا، مکھن، نمک، پاؤڈر کا دودھ، خمیر اور چینی ڈال کر نیم گرم پانی سے آٹے کو گوندھ لیں۔

گوندھے ہوئے آٹے سے پیڑے بنائیں اور رائز کر کے بیچ میں کاٹ لیں۔

اب فرائی کر لیں اور اس کے اوپر وائٹ گلیزڈ آئسنگ لگا کر کوکونٹ میں رول کریں اور سرو کریں۔

میکسیکن ڈونٹس

اجزاء۔

انڈے۔دو عدد

آٹا۔چار اونس

پانی۔آٹھ اونس

پسی دار چینی۔ایک چائے کا چمچ

کوکو پاؤڈر۔ایک چائے کا چمچ

مکئی کا آٹا۔چھ کھانے کے چمچ

مکھن۔ڈیڑھ کھانے کے چمچ

آئل۔ڈیپ فرائنگ کے لیے

آئسنگ شوگر۔حسب ضرورت

نمک۔چٹکی بھر

ترکیب۔

ایک سوس پین میں آٹھ اونس پانی، مکھن، نمک اور چینی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ مکھن پگھل جائے۔

اب اس میں فوراً میدہ اور مکئی کا آٹا شامل کر کے درمیانی آنچ پر پکائیں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں، یہاں تک کہ مکسچر ایک بال کی طرح درمیان میں جمع ہو جائے۔پھر اسے چولہے سے ہٹا کر ٹھنڈا کریں۔

اب اس میں ایک ایک کر کے دو عدد انڈے شامل کریں۔

ساتھ ہی کوکو پاؤڈر اور پسی دار چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔

سب چیزیں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو آمیزے کو ایک اسٹار نوزل والے پائپنگ بیگ میں بھر کر گرم تیل میں لمبی اسٹرپس بنائیں۔ دونوں طرف سے تقریباً تین منٹ فرائی کریں۔

گولڈن براؤن ہو جائے تو کاغذ پر نکال کر کچھ دیر رکھیں۔ آخر میں تھوڑی سی آئسنگ شوگر چھڑک کر گرم گرم پیش کریں۔

چکن ڈونٹس

اجزاء۔

مرغی۔ 1کلو (ابال کر پیس لیں)

سفید زیرہ ۔ (پسا ہوا ) ایک چائے کا چمچ

انڈے ۔ 3 عدد

بیسن ۔ ایک چائے کا چمچ

پودینہ ۔ 1 گٹھی

سرخ مرچ۔ایک چائے کا چمچ

میدہ۔ ایک چائے کا چمچ

نمک۔حسب ضرورت

ہری مرچ۔5عدد

لہسن ادرک پیسٹ ۔دو چائے کے چمچ

تیل ۔ تلنے کے لیے

بریڈ کرمیز ۔حسب ضرورت

ترکیب۔

پودینہ اور ہری مرچ کو پیس لیں۔

چکن کو ابال کر میش کر لیں اور اس میں پسی ہوئی ہری مرچ ،پودینہ اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر مکس کر لیں اب اس میں زیرہ ، نمک ، بیسن ، سرخ مرچ اور ایک انڈا ڈال کر مکس کر لیں۔

اب اسی کے ڈونٹس بنا لیں ( ایک گول ٹکی بنا کر اسکو درمیان میں انگلی سے دبا کر سوراخ کر لیں)

اب تیل گرم کر کے پہلے ڈونٹس کو خشک میدہ لگائیں پھر انڈا اور پھر کرمز لگا کر فرائی کر لیں۔

سرخ ہونے پر نکال لیں اور گرم گرم پیش کر یں۔

بوسٹن کریم ڈونٹس

اجزاء۔

میدہ۔ایک کلو

انڈے۔چار عدد

مکھن۔دو سو گرام

پاؤڈر کا دودھ۔سو گرام

نمک۔دو چائے کے چمچ

خمیر۔دو کھانے کے چمچ

کاسٹر شوگر۔سو گرام

ونیلا کریم کے لیے:

دودھ۔ایک کپ

کسٹرڈ پاؤڈر۔دو کھانے کے چمچ

کاسٹر شوگر۔دو کھانے کے چمچ

کریم۔دو کھانے کے چمچ

ونیلا ایسنس۔چند قطرے

چاکلیٹ سوس کے لیے:

آئسنگ شوگر۔ایک کپ

کوکو پاؤڈر۔دو کھانے کے چمچ

مکھن۔ایک چائے کا چمچ

ترکیب۔

چاکلیٹ سوس بنانے کے لیے: تمام اجزا کو مکس کرلیں ۔

گوندھے ہوئے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور رائز ہونے کے لیے رکھ دیں۔

پھر کڑاہی میں ڈیپ فرائی کرنے کے بعد اس کو بیچ میں سے کاٹ لیں اور ونیلا کریم بھر دیں۔

اوپر سے چاکلیٹ سوس لگا کر سرو کریں۔

چاکلیٹ ڈونٹس

اجزاء۔

میدہ ۔پانچ سو گرام

چینی ۔ پچاس گرام،کنڈنسڈ ملک۔ ڈھائی سو گرام

انڈے کی زردی۔ تین عدد

مکھن۔ ڈھائی سو گرام

ییسٹ ۔پچیس گرام

خشک دودھ ۔1چائے کا چمچ

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

پانی۔ حسبِ ضرورت

کھانے کا تیل۔ حسبِ ضرورت

چوکلیٹ۔ تین سو گرام

ترکیب۔

  • ایک بول میں میدہ لیں اوراس میں چینی ،کنڈنسڈ ملک ،انڈے کی زردی ،مکھن ،ییسٹ ،خشک دودھ ،نمک،پانی ،کھانے کا تیل اور چوکلیٹ ڈال کر مکس کر کے ڈو بنالیں ۔
  • اب تیا ر کی ہوئی ڈو کی ڈونٹس بنا لیں اور دو سے تین منٹ تک فرائی کرلیں ۔
  • اب ایک بول میں چوکلیٹ لیں اوراس کو پگھلا کر اس میں تیار شدہ ڈونٹس کو ڈپ کر لیں ۔
  • اب اس پر سپرنکل کر لیں۔
  • مزیدار چاکلیٹ ڈونٹس سرو کرنے کے لیےتیار ہیں ۔

بیکڈ ڈونٹس

اجزاء۔

میدہ ۔200 گرام

خمیر۔7گرام

نیم گرم دودھ۔100 ملی لیٹر

انڈہ۔1عدد

چینی۔50گرام

نمک۔1 چٹکی

پگھلا ہوا مکھن۔50گرام

ونیلا ایسنس۔1چائے کا چمچ

ترکیب۔

ایک پیالے میں انڈہ ،چینی نمک اور ونیلا ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں،جب

چینی گھل جائے تو نیم گرم دودھ ڈال کر مکس کریں،پھر خمیر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔پھر آہستہ آہستہ میدہ ڈالتے جائیں اور مکس کرتے جائیں۔پھر جب میدہ مکس ہوجائے تو تھوڑا تھوڑا کر کے پگھلا ہوا مکھن ڈالتے جائیں اور ہاتھوں کی مدد سے مکس کرتے جائیں،یہاں تک کہ ایک نرم سا آمیزہ تیار ہوجائےگا۔آمیزے کو پلاسٹک سے ڈھک کر تقریباً15منٹ کے لیے رکھ دیںتاکہ آمیزہ پھول کر ڈبل ہوجائے۔ اب اس آمیزے کو مکس کر کے پائیپنگ بیگ میں ڈال کر یا تو اوون کی ٹرے پر فوائل ڈال کر ڈونٹ کی شکل کے گول گول دائرے بنالیںیا پھر ڈونٹ ٹرے میں ڈال کر دوبارہ سے پلاسٹک ڈھک دیں اور تقریباً 15منٹ کے لیے رکھ دیں۔15منٹ بعد پلاسٹک اتار کر پہلے سے 180ڈگری پرگرم کیے ہوئے اوون میں10منٹ کے لیے بیک کر لیں اور پھر رنگین گلیز یا آئسنگ شوگر والے سادہ گلیز کے ساتھ جس طرح پسند ہو سجا کر مزیدار ڈونٹس چائے کے ساتھ کھانے کیلئے پیش کریں۔

گلیزکے لیے۔

آئسنگ شوگر ۔100گرام

پانی۔چند قطرے

فوڈ کلر۔حسبَ ضرورت

لیمن جوس۔چند قطرے

۔آئسنگ شوگر میں پانی اور لیمن جوس ڈال کر مکس کر کے ڈونٹس پر لگائیںیا پھر مختلف کلر ڈال کر رنگین گلیز بنا کر لگائیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین