ملتان میں نشتر اسپتال کی انتظامیہ کو ساڑھے 4 کروڑ روپے کا بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر میپکو نے آخری نوٹس جاری کر دیا ۔
مپیکو حکام کے مطابق اس سے قبل کئی بار نوٹس بھیجے جاچکے ہیں تاہم اگر آج بل ادا نہ کیا گیا تو اسپتال کی بجلی منقطع کر دی جائے گی۔
دوسری جانب اسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ میپکو نے نشتر اسپتال کو اضافی یونٹس کا بل بھیجا ہے دو روز قبل درست بل موصول ہوا جس کا چیک اکاؤنٹس آفس سے بنوا لیا گیا ہے ۔
ہفتہ اور اتوار کو بینک بند ہونے کی وجہ سے بل پیر یکم اکتوبر کو ادا کیا جائے گا ، جس کی اطلاع میپکو حکام کو کر دی گئی ہے۔