قندیل بلوچ قتل کیس کو 2 سال سے زائد عرصہ بیت گیا مگر مقدمہ کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ،والدین نے کہا کہ ہم قندیل کو کھو چکے ،اب بیٹا نہیں کھونا چاہتے ۔
قندیل بلوچ کے والدین نے اپنے بیٹے اور قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو چھڑوانے کی کوششیں تیز کردی ،معاف کرنے کا بیان حلفی عدالت میں جمع کرادیا ۔
میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو میں والدہ انوربی بی نے کہا کہ قندیل کے اصل قاتل مفتی عبدالقوی اور حق نواز ہیں، جس کمرے میں قندیل کو قتل کیا گیا ، وسیم اس وقت کمرے میں موجود تھا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وسیم کی ضمانت کی درخواست قندیل کے بھائی اسلم شاہین کے کہنے پر دی تھی ، ڈسٹرکٹ انیڈ سیشن جج نے درخواست کو خارج کر دیا ۔
قندیل بلوچ کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ فی الحال ہم ضمانت پر رہائی چاہتے ہیں ، معاف کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ،ہم قندیل کو کھو چکے ہیں ، اب اپنا بیٹا نہیں کھونا چاہتے ۔